سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(217) سوگ منانے کے لئے سیاہ لباس پہننا

  • 22283
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 797

سوال

(217) سوگ منانے کے لئے سیاہ لباس پہننا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا کسی فوت شدہ شخص، خاص طور پر خاوند کے  لیے  غم میں سیاہ لباس پہننا جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مصائب کے وقت سیاہ لباس پہننا باطل اور بے اصل شعار ہے۔ مصیبت کے وقت انسان کو شریعت کے مطابق ہی سب کچھ کرنا چاہیے۔ مثلا ﴿إِنَّا لِلَّـهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾ پڑھنا چاہیے۔

(اللَّهُمَّ أْجِرْنِي فِي مُصِيبَتِي، وَأَخْلِفْ لِي خَيْرًا مِنْهَا) (صحیح مسلم، کتاب الجنائز، حدیث 3)

کہنا چاہیے، جب وہ بحالت ایمان اور ثواب کی نیت سے ایسا کرے گا تو اللہ تعالیٰ اس کا اجر و ثواب اور نعم البدل عطا فرمائیں گا، رہا کوئی مخصوص لباس مثلا سیاہ وغیرہ تو یہ ایک بے اصل، باطل اور قابل مذمت چیز ہے۔ ۔۔۔شیخ محمد بن صالح عثیمین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

عورت اور سوگ،صفحہ:236

محدث فتویٰ

تبصرے