سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(559) غسل جنابت کا طریقہ

  • 2227
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 3424

سوال

(559) غسل جنابت کا طریقہ
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

غسل جنابت کا صحیح طریقہ کیا ہے ۔؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

غسل جنابت کا صحیح طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے آپ استنجا کرتے ہوئے اپنی شرمگاہ کو اچھی طرح سےدھوئیں،اور اپنے جسم پر لگی نجاست کو صاف کریں، پھر نماز والا مکمل وضوء کریں،اس کےبعد اپنے سرپر تین چلو پانی ڈالیں اور بالوں کو اچھی طرح رگڑیں،پھر آپ مکمل جسم پر پانی ڈال لیں،اس طرح آپ کا غسل مکمل ہو جائے گا۔

اگر آپ ایسی جگہ غسل کر رہے ہیں جہاں پانی کے چھینٹے پڑنے کا خدشہ ہو تو احتیاطاً پاؤں نہ دھوئیں،اور غسل مکمل کر لینے بعد آخر میں پاؤں دھولیں۔ یہ آخر میں پاؤں دھونے کی وجہ چھینٹوں کا پڑنا ہے ،ورنہ آپ اپنے وضوء کے ساتھ ہی دھوئیں گے۔

هذا ما عندي والله اعلم بالصواب

فتاویٰ علمائے حدیث

کتاب الصلاۃجلد 1

تبصرے