سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(184) غیر محدود نظر

  • 22250
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 573

سوال

(184) غیر محدود نظر

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا استمتاع بالحلال کی نیت سے میاں بیوی کا ایک دوسرے کو مکمل طور پر دیکھنا شرعا حلال ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میاں بیوی کے  لیے  ایک دوسرے کے سارے بدن کو دیکھنا جائز ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:

﴿وَالَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَافِظُونَ ﴿٢٩﴾ إِلَّا عَلَىٰ أَزْوَاجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ﴿٣٠﴾ فَمَنِ ابْتَغَىٰ وَرَاءَ ذَٰلِكَ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الْعَادُونَ ﴿٣١﴾ (المعارج 70؍29-31)

’’ اور جو لوگ اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرنے والے ہیں، ہاں اگر اپنی بیویوں اور باندیوں سے حفاظت نہ کریں تو ان پر کوئی ملامت نہیں البتہ جو کوئی اس کے علاوہ اور ڈھونڈیں تو یہ لوگ شرعی حد سے نکلنے والے ہیں ۔‘‘شیخ ابن عثیمین

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نكاح،صفحہ:198

محدث فتویٰ

تبصرے