سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(168) عورتوں کا اجنبی (غیر محرم) مردوں کو دیکھنا

  • 22234
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 615

سوال

(168) عورتوں کا اجنبی (غیر محرم) مردوں کو دیکھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 عورتوں کا اجنبی مردوں کو دیکھنا شرعا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اجنبی مردوں کی تصویریں دیکھنے کے بارے میں ہم عورتوں کو یہ نصیحت کرتے ہیں کہ سب سے بہتر بات یہ ہے کہ مرد و زن ایک دوسرے کو نہ دیکھیں، کشتیوں اور دوسرے کھیلوں وغیرہ کے مقابلے دیکھنے میں کوئی فرق نہیں ہے۔ چونکہ عورت میں قوت برداشت کی کمی ہوتی ہے اور عام طور پر فلمیں وغیرہ اور پرفتن تصویریں شہوت انگیز (شہوت کے جذبات بھڑکانے والی) اور باعث فتنہ و فساد ہوتی ہیں ،لہذا اس کے اسباب و ذرائع سے دور رہنا سلامتی کے قریب ہے۔ والله المستعان

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نكاح،صفحہ:182

محدث فتویٰ

تبصرے