سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(139) عورت کے لئے محرم کے بغیر حج کا حکم

  • 22205
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 685

سوال

(139) عورت کے لئے محرم کے بغیر حج کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک مسکین عورت کے رشتے داروں نے اس کے ساتھ سفر حج سے انکار کر دیا، اس نے اجنبی لوگوں کے ساتھ فریضہ ٔحج ادا کیا، وہ ایک ایسے شخص کے ساتھ حج کے  لیے  روانہ ہو گئی جس کے ساتھ دو عورتیں اور تھیں۔ اس کا یہ حج درست ہے یا نہیں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس کا حج درست ہے لیکن محرم کے بغیر سفر کرنے کی وجہ سے گناہ گار ٹھہرے گی، اس بارے میں اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ کرنی چاہیے۔شیخ ابن باز

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

حج اور عمره،صفحہ:152

محدث فتویٰ

تبصرے