سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(137) ادائیگی حج کے لئے مانع حیض گولیوں کا استعمال

  • 22203
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 623

سوال

(137) ادائیگی حج کے لئے مانع حیض گولیوں کا استعمال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

 کیا دوران حج حیض روکنے یا اسے مؤخر کرنے کے  لیے  عورت مانع حیض گولیاں استعمال کر سکتی ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 دوران حج ایام ماہواری کے ڈر سے ایک عورت مانع حیض گولیاں استعمال کر سکتی ہے۔ مگر عورت کی صحت و سلامتی کے پیش نظر ایسا کرنے سے پہلے کسی ماہر ڈاکٹر سے مشورہ کرنا ضروری ہے اور اسی طرح اگر کوئی عورت رمضان المبارک کے روزے لوگوں کے ساتھ رکھنے کے  لیے  ایسا کرنا چاہے تو بھی یہ جائز ہے۔دارالافتاء کمیٹی

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

حج اور عمره،صفحہ:151

محدث فتویٰ

تبصرے