سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(134) اس پر کوئی حرج نہیں

  • 22200
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 571

سوال

(134) اس پر کوئی حرج نہیں

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میری بیوی حج کا احرام باندھنا چاہتی تھی غسل خانے سے نکلنے اور لباس تبدیل کرنے سے پہلے اس نے کچھ بال کاٹ دئیے، اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس طرح کرنے میں کوئی حرج نہیں، عورت پر کوئی فدیہ  وغیرہ بھی عائد نہیں ہو گا۔کیونکہ بالوں کا کاٹنا احرام کی نیت کرنے کے بعد منع ہوتا ہے۔ جبکہ اس نے ابھی نہ تو نیت کی تھی اور نہ ہی احرام باندھا تھا۔ ویسے اگر وہ عدم واقفیت یا نسیان کی بناء پر احرام باندھنے کے بعد بھی بال کاٹ لیتی تو بھی اس پر فدیہ لازم نہ تھا، وہ عدم واقفیت کی وجہ سے معذور سمجھی جائے گی۔ شیخ ابن جبرین

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

حج اور عمره،صفحہ:149

محدث فتویٰ

تبصرے