سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(132) رمضان کی قضاء میں تاخیر کا حکم

  • 22198
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 745

سوال

(132) رمضان کی قضاء میں تاخیر کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر رمضان المبارک کے روزوں کی قضاءآئندہ رمضان کے بعد تک مؤخر ہو جائے تو اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر کسی نے شرعی عذر کی وجہ سے (جیسے سفر یا بیماری وغیرہ) رمضان المبارک کے روزوں کو ترک کر دیا تو اس پر آئندہ رمضان المبارک سے پہلے پہلے فوت شدہ کی قضاء لازم ہے۔

دو رمضانوں کے درمیان ایام کی وسعت، اللہ تعالیٰ کی عنایت ہے۔ اگر کوئی شخص اسے آئندہ رمضان المبارک کے بعد تک مؤخر کر دے تو اس پر قضاء کے ساتھ ساتھ بطور کفارہ روزانہ کے حساب سے ایک مسکین کو کھانا کھلانا بھی واجب ہے۔ صحابہ کرام  رضی اللہ عنہم کی ایک جماعت کا یہی فتویٰ ہے۔ کھانے کی مقدار اس علاقے کی خوراک میں سے نصف صاع ہے۔ ایک صاع تقریبا ڈیڑھ کلو کے برابر ہوتا ہے، وہ کھجور ہو یا چاول یا کچھ اور، اگر آئندہ رمضان المبارک سے پہلے قضاء دے دے تو کفارہ دینا واجب نہیں ہو گا۔ شیخ ابن باز

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

روزه،صفحہ:146

محدث فتویٰ

تبصرے