سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(128) مجاہدین کو زکوٰۃ دینا

  • 22194
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 682

سوال

(128) مجاہدین کو زکوٰۃ دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک قابل اعتماد شخص کا کہنا ہے کہ وہ زکوٰۃ کا مال ایک ایسے معتمد علیہ عالم کے پاس پہنچا سکتا ہے جو اسے مجاہدین تک پہنچا دے، کیا میں اس طرح اپنے سونے کی زکوٰۃ ادا کر سکتی ہوں؟ یا اس سے بہتر بھی کوئی راستہ ہے؟ میرے  لیے  مستحق لوگوں کی تلاش مشکل ہے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مجاہدین کو زکوٰۃ دینا درست ہے، ممتاز علماء کا فتویٰ یہی ہے اور یہ اس  لیے  کہ مجاہدین اسلام، کفار اور سخت ترین اعداء دین کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ اگر کوئی قابل اعتماد شخص اموال زکوٰۃ مجاہدین تک پہنچا سکے یا کسی ایسے شخص کے حوالے کر سکے جو اسے مجاہدین تک پہنچا دے گا تو زکوٰۃ کا مال ایسے شخص کے حوالے کر دینا جائز ہو گا۔ زکوٰۃ ادا کرنے والا اپنی ذمہ داری سے عہدہ بر آ ہونے کی وجہ سے عنداللہ اجر کا حقدار ہو گا۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

زکوٰۃ کے مسائل،صفحہ:142

محدث فتویٰ

تبصرے