سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(111) عورت کے لئے دورانِ تلاوتِ کلام پاک سر ننگا رکھنے کا حکم

  • 22177
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1258

سوال

(111) عورت کے لئے دورانِ تلاوتِ کلام پاک سر ننگا رکھنے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس مسلمان عورت کے بارے میں شرعی حکم کیا ہے جو نماز پڑھتی ہے، روزے رکھتی ہے اور تلاوتِ کلام پاک کرتی ہے مگر سر نہیں ڈھانپتی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

تلاوتِ کلام پاک کے  لیے  سر ڈھانپنا شرط نہیں ہے، البتہ جن اعضاء کا ڈھانپنا ضروری ہے وہ اعضاء ڈھانپے بغیر نماز پڑھنا جائز نہیں ہے۔ آزاد اور بالغ عورت دوران نماز چہرے کے علاوہ مکمل طور پر واجب الستر ہے، حالت نماز میں چہرہ ڈھانپنا ضروری نہیں۔ ہاں آس پاس غیر محرم مردوں کی موجودگی میں چہرہ ڈھانپنا ضروری ہے۔ عورت کے  لیے  خاوند اور محرم رشتہ داروں کے علاوہ کسی کے سامنے چہرہ ننگا کرنا جائز نہیں۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نماز،صفحہ:124

محدث فتویٰ

تبصرے