سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(107) بھول کر چھوڑی گئی نماز کا حکم

  • 22173
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 854

سوال

(107) بھول کر چھوڑی گئی نماز کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ظہر کی نماز ادا کرنے کے بعد مجھے یاد آیا کہ میں نے صرف تین رکعتیں پڑھی ہیں، کیا چوتھی رکعت پڑھ کر سجدہ سہو کروں یا دوبارہ پوری نماز پڑھنا ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نماز پڑھنے والے نے، اگر نماز میں سے ایک رکعت یا اس سے زیادہ ترک کر دی، پھر اسے یاد آیا کہ اس سے نماز چھوٹ گئی ہے تو اگر نمازی ابھی مصلیٰ پر ہی ہے یا مسجد میں ہی موجود ہے اور وقت بھی چار پانچ منٹ سے زیادہ نہیں گزرا، تو اس صورت میں وہ نماز مکمل کر کے سجدہ سہو کرے اور اگر اسے تقریبا نصف گھنٹہ بعد یا مسجد سے باہر نکل کر یاد آیا تو اس صورت میں نماز دوبارہ پڑھے رکعات کے درمیان عدم تسلسل کی وجہ سے پہلی نماز کالعدم ہو گی۔  ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نماز،صفحہ:122

محدث فتویٰ

تبصرے