سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(101) عورتوں کی پہلی صف کی افضیلت کی صورت

  • 22167
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 589

سوال

(101) عورتوں کی پہلی صف کی افضیلت کی صورت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر مسجد میں عورتوں اور مردوں کے درمیان پردہ حائل ہو تو اس صورت میں کیا مندرجہ ذیل ارشاد پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم کا اطلاق ہو گا؟

(خَيْرُ صُفُوفِ الرِّجَالِ أَوَّلُهَا، وَشَرُّهَا آخِرُهَا  وَخَيْرُ صُفُوفِ النِّسَاءِ آخِرُهَا، وَشَرُّهَا أَوَّلُهَا) (رواہ البخاری)

’’ مردوں کی بہترین صف پہلی اور بدترین آخری صف ہے اور عورتوں کی بہترین صف آخری اور بدترین پہلی صف ہے ۔‘‘

یا یہ حکم زائل ہو جائے گا، اور عورتوں کی بہترین صف پہلی قرار پائے گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورتوں کی آخری صف بہترین ہونے کا بظاہر سبب یہ ہے کہ وہ مردوں سے دور رہے، کیونکہ عورت جس قدر مردوں سے دور  ہو گی اسی قدر عزت و آبرو کے اعتبار سے محفوظ ہو گی اور بے حیائی سے دور ہو گی۔ لیکن جب عورتوں کی صفیں مردوں سے دور ہوں یا کسی دیوار اور پردے کی وجہ سے مردوں سے الگ ہوں اور امام کی متابعت کے  لیے  لاؤڈ اسپیکر پر انحصار کر رہی ہوں تو راجح امر یہ ہے کہ اس طرح عورتوں کی پہلی صف آگے ہونے اور قبلہ سے زیادہ قریب ہونے کی بناء پر افضل ہو گی۔ ۔۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نماز،صفحہ:120

محدث فتویٰ

تبصرے