سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(95) توبہ سابقہ گناہوں کو مٹا دیتی ہے

  • 22161
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 584

سوال

(95) توبہ سابقہ گناہوں کو مٹا دیتی ہے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں پچیس سالہ نوجوان عورت ہوں۔ بچپن سے لے کر اکیس سال کی عمر تک سستی اور کاہلی کی بناء پر نماز پڑھی نہ روزے رکھے۔ میرے والدین مجھے نصیحت کرتے رہے، مگر میں نے بھی پروا نہ کی۔ اب جبکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت عطا فرمائی ہے اور میں نماز و روزہ کی پابندی کرنے لگی ہوں اور گذشتہ بے عملی پر نادم ہوں تو مجھے کیا کرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

 توبہ گذشتہ گناہوں کو مٹا دیتی ہے، لہذا گذشتہ کوتاہی پر نادم ہوں۔ عبادات الٰہیہ کو مکمل عزم و صداقت سے اپنائیں۔ کثرت سے نوافل ادا کریں اور نفلی روزے رکھیں، ساتھ ہی ساتھ ذکر الٰہی، تلاوت قرآن پاک اور دعاؤں کا اہتمام کریں۔ اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کی توبہ قبول فرمانے والا اور گناہوں کو معاف فرمانے والا ہے۔ ۔۔شیخ ابن جبرین۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نماز،صفحہ:116

محدث فتویٰ

تبصرے