السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
امکانی حد تک وتر پڑھنے کا آخری وقت کون سا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
وتر پڑھنے کا وقت طلوع فجر (صبح صادق ہونے) تک ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد مبارک ہے:
(صَلاةُ اللَّيْلِ مَثْنَى مَثْنَى، فَإِذَا خَشِيَ أَحَدُكُمُ الصُّبْحَ صَلَّى رَكْعَةً وَاحِدَةً تُوتِرُ لَهُ مَا قَدْ صَلَّى) (صحیح البخاری و صحیح مسلم)
’’ رات کی نماز (نفلی) دو دو رکعت ہے۔ جب تم میں سے کوئی آدمی صبح ہونے سے ڈرے تو ایک رکعت پڑھ لے اس سے اس کی تمام نماز وتر بن جائے گی ۔‘‘ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب