سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(83) نماز تہجد میں قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا

  • 22149
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 833

سوال

(83) نماز تہجد میں قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا نماز تہجد میں قرآن شریف دیکھ کر پڑھنا جائز ہے، مجھے قرآن مجید بہت کم حفظ ہے، جبکہ میں اسے تہجد میں ختم کرنا چاہتی ہوں؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس میں کوئی حرج نہیں۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے آزاد کردہ غلام ذکوان رمضان المبارک میں قرآن مجید دیکھ کر انہیں نماز پڑھاتے تھے، جس طرح کہ امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے تعلیقا بڑے جزم کے ساتھ اسے نقل کیا ہے۔ اکثر علماء کا بھی یہی مسلک ہے، جبکہ مانعین کے پاس کوئی معتبر دلیل نہیں۔ یہ اس  لیے  بھی جائز ہے کہ ہر شخص حافظ قرآن نہیں ہو سکتا جبکہ نماز میں قرآن پڑھنے کی ضرورت رہتی ہے۔ خاص طور پر رمضان المبارک اور تہجد میں ان لوگوں کو خاص ضرورت رہتی ہے، جنہیں قرآن پاک زبانی یاد نہیں۔ وبالله التوفيق ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

نماز،صفحہ:111

محدث فتویٰ

تبصرے