سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(68) حائضہ عورت اور کتابت قرآن مجید

  • 22134
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 827

سوال

(68) حائضہ عورت اور کتابت قرآن مجید

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا حائضہ عورت کے  لیے  قرآنی آیات کا پڑھنا جائز ہے، مثلا وہ انہیں بطور مثال یا استدلال پیش کرتی ہے؟ نیز کیا حائضہ عورت کے  لیے  قرآنی آیات اور احادیث مبارکہ کی کتابت جائز ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

حائضہ عورت کے  لیے  قرآنی آیات یا تفسیری آیات پر مشتمل کتابوں کا پڑھنا جائز ہے۔ اسی طرح کوئی مضمون وغیرہ لکھتے وقت قرآنی آیات کے لکھنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے۔ قرآنی آیات کو بطور دلیل پیش کرنا یا انہیں دعاء اور وظیفے کی طرح پڑھنے میں بھی کوئی حرج نہیں ہے، اس  لیے  کہ یہ سب کچھ تلاوت نہیں کہلاتا۔ اسی طرح ضرورت کے پیش نظر کتب تفسیر وغیرہ کا اٹھانا بھی جائز ہے۔شیخ ابن جبرین

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

طہارت،صفحہ:99

محدث فتویٰ

تبصرے