سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(50) حائضہ اور ادائیگی نماز

  • 22116
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 691

سوال

(50) حائضہ اور ادائیگی نماز

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر عورت سورج غروب ہونے سے پہلے پاک ہو جائے تو کیا اس پر ظہر اور عصر کی نماز واجب ہو گی؟ اسی طرح اگر وہ سورج طلوع ہونے سے قبل پاک ہو جائے تو کیا اس پر مغرب اور عشاء کی نماز واجب ہو گی؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر حیض یا نفاس والی عورت سورج غروب ہونے سے قبل پاک ہو جائے تو علماء کے صحیح قول کی رو سے اس پر ظہر اور عصر کی نماز ادا کرنا واجب ہو گا۔ اسی طرح اگر وہ طلوع فجر سے پہلے پاک ہو جائے تو اس پر مغرب اور عشاء کی نماز ادا کرنا واجب ہو گا۔ حضرت عبدالرحمٰن بن عوف اور عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہم  سے یہی منقول ہے۔ جبکہ جمہور علماء کا بھی یہی قول ہے۔ اسی طرح حائضہ عورت اگر سورج طلوع ہونے سے قبل پاک ہو جائے تو اس پر نماز فجر کی ادائیگی واجب ہو گی۔ وبالله التوفيق ۔۔شیخ ابن باز۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

طہارت،صفحہ:87

محدث فتویٰ

تبصرے