سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(48) حیض کا انقطاع

  • 22114
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 729

سوال

(48) حیض کا انقطاع

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایام ماہواری میں یوں ہوتا ہے کہ پہلے چار دن مجھے مسلسل خون آتا ہے اس کے بعد پھر تین دن خون آنا ختم ہو جاتا ہے، ساتویں دن دوسری مرتبہ تھوڑا سا خون پھر آ جاتا ہے پھر بارہویں دن تک مٹیالے رنگ کا خون جاری رہتا ہے۔ امید ہے کہ آپ میری صحیح رہنمائی فرمائیں گے کہ ایسی حالت میں مجھے کیا کرنا چاہیے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مذکورہ  بالا چار اور پھر چھ دن کی مدت تمام کی تمام حیض کی مدت ہے۔ آپ ان دنوں میں نماز اور روزہ چھوڑ دیا کریں اور ان ایام میں خاوند کے ساتھ ہم بستری بھی جائز نہیں۔ پہلے چار دنوں کے بعد غسل کریں اور نماز ادا کریں۔ چار اور چھ دنوں کی درمیانی مدت میں آپ خاوند کے  لیے  حلال ہوں گی۔ اس دوران آپ کو روزے رکھنے میں کوئی شرعی رکاوٹ نہیں ہے۔ اگر یہ (معاملہ) دوران رمضان ہو تو رمضان کے روزے رکھنا واجب ہو گا۔ جب آپ آخری چھ دنوں سے فراغت پا لیں تو غسل طہارت کریں اور بقیہ ایام میں پاک عورتوں کی طرح نماز پڑھیں اور روزے رکھیں۔ حیض کے دن کبھی کم اور کبھی زیادہ ہو سکتے ہیں۔ اسی طرح وہ کبھی اکٹھے اور کبھی الگ الگ بھی آ سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے پسندیدہ اعمال بجا لانے کی توفیق عطا فرمائے اور دین میں سمجھ اور اس پر استقامت سے نوازے۔ ۔۔۔شیخ ابن باز۔۔۔

ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ برائے خواتین

طہارت،صفحہ:86

محدث فتویٰ

تبصرے