السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا عیسائی اور ہندو وغیرہ غیر مسلموں کو اسلام کی دعوت دینے کے لیے ان سے میل جول رکھنا ان کے ساتھ کھانا پینا، گفتگو کرنا اور حسن معاملہ کرنا جائز ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
دعوت الی اللہ، اسلامی تعلیمات کی تشریح و توضیح، دین حنیف اپنانے کی ترغیب دینا، دین داروں کے لیے اچھے انجام کا بیان اور بے دین لوگوں کے لیے سزا و عقاب کے اظہار جیسے امور کی انجام دہی کے لیے کفار اور غیر مسلم لوگوں سے میل ملاپ کرنا، ان کے ساتھ مجلس کرنا اور انس و مودت کا اظہار کرنا جائز ہے، چونکہ اس کا انجام اچھا ہے، لہذا اس بارے میں ان کی مصاحبت اور دوستی کا اظہار قابل معافی ہے۔شیخ ابن جبرین
ھٰذا ما عندي والله أعلم بالصواب