السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
جن صفحات پر اللہ اور محمد ﷺ کا نام ہو ان مقدس صفحات کو کیسے تلف کریں۔؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!اس طرح کے مقدس اوراق جن میں اللہ تعالی کا ذکر اوراحترام والے نام یا آیات قرآنیہ اوراحادیث نبویہ پائی جائيں ان کی حفاظت کرنا اور ان کا خیال رکھنا واجب اور ضروری ہے ۔ انہیں کسی ایسی جگہ پر نہ پھینکا جاۓ جہاں پر ان کی توہین کاپہلو نکلتا ہو ۔ اورجب ان اوراق سے آپ فارغ ہوجائیں اور ان کی ضرورت ختم ہوجاۓ تو انہيں باعزت طریقے سے یا تو کسی پاک صاف جگہ پر دفن کردیا جاۓ اور یا پھر انہیں جلادیا جائے(جیسا کہ سیدنا عثمان نے کیا تھا) یا انہیں کسی حفاظت والی جگہ سنبھال کررکھا جاۓ مثلا الماری وغیرہ میں ۔ . شیخ ابن باز 1740; عنہ کا فتوی ۔ ، دیکھیں کتاب فتاوی اسلامیۃ ( 4 / 313 ) ۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصوابفتاویٰ علمائے حدیثکتاب الصلاۃجلد 1 |