السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
آٹھویں ذی الحجہ کو حاجی کہاں سے احرام باندھے گا؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
اپنی اقامت گاہ سے جیسا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے حجۃ الوداع میں اپنی قیام گاہ (ابطخ) سے احرام باندھا تھا تو جو مکہ مکرمہ میں ہوں اپنے گھر سے احرام باندھیں۔ حضرت ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی سابقہ حدیث میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا قول(جو شخص میقات کے اندر ہو وہ اپنے گھر والوں کے پاس سے احرام باندھے یہاں تک کہ اہل مکہ اپنے گھروں سے احرام باندھیں)یہی بتا رہا ہے اور یہ حدیث متفق علیہ ہے۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب