سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(272) بیماری کے خوف سے حج یا عمرہ نہ کرنا

  • 22037
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 690

سوال

(272) بیماری کے خوف سے حج یا عمرہ نہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اگر محرم کو یہ ڈر ہو کہ وہ کسی بیماری یا خوف کی وجہ سےحج یا عمرہ ادا نہیں کر پائے گا تو اسے کیا کرنا چاہیے ؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

ایسا شخص احرام کے وقت یہ کہے کہ( اگر مجھے کسی جگہ کوئی مانع پیش آگیا تو میرا احرام وہیں کھل جائے گا)سنت یہی ہے اگر مانع پیش آنے کا ڈر ہو تو شرط لگادے کیونکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  سے ثابت ہے کہ جب ضباعہ بنت الزبیر رضی اللہ تعالیٰ عنہا  بن عبدالمطلب نے آپ سے کسی مرض کا شکوہ کیا تو آپ نے ان کو ایسا ہی کرنے کا حکم دیا تھا۔

  ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

حج بیت اللہ اور عمرہ کے متعلق چنداہم فتاوی صفحہ:338

محدث فتویٰ

تبصرے