سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(240) عورت کو نکاح کا پیغام بھیجنا

  • 22005
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 916

سوال

(240) عورت کو نکاح کا پیغام بھیجنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس عورت کو نکاح کا پیغام بھیجنا ہو کیا اس کو چہرے اور ہاتھوں کے علاوہ یعنی بال وغیرہ اس طرح کی چیزیں دیکھنا جائز ہے؟ (فتاوی المدینہ:113)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میرے علم کے مطابق واللہ اعلم یہ جائز ہے بشرطیکہ اتفاق نہ ہوا ہو۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  کا فرمان ہے:

"عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : ( إِذَا خَطَبَ أَحَدُكُمْ الْمَرْأَةَ فَإِنْ اسْتَطَاعَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَى مَا يَدْعُوهُ إِلَى نِكَاحِهَا....."

کہ جب تم میں سے کسی کے دل میں کسی عورت کو نکاح کا پیغام بھیجنے کا خیال پیدا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ چیز دیکھے کہ جو اس کو نکاح کی طرف بلاتی ہے۔‘‘ پہلے سے اتفاق کے ساتھ ہو تو پھر چہرہ اور ہاتھوں کے علاوہ دیکھنا جائز نہیں ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

عورتوں کے مخصوص مسائل صفحہ:309

محدث فتویٰ

تبصرے