سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(239) پردہ بھائی سے بھی ہے؟

  • 22004
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 719

سوال

(239) پردہ بھائی سے بھی ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا بہن کے لیے جائز ہے کہ وہ اپنے بھائی کے آگے اپنی پنڈلیاں سینہ یا بازوں کھلے رکھے؟(فتاوی المدینہ:96)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

عورت کے لیے جائز نہیں ہے کہ اپنے محرم رشتہ داروں کے سامنے یا عورتوں کے سامنے ظاہر کرے۔سوائے زینت کے مقامات کے جیسے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے۔

﴿وَلا يُبدينَ زينَتَهُنَّ إِلّا لِبُعولَتِهِنَّ أَو ءابائِهِنَّ أَو ءاباءِ بُعولَتِهِنَّ...﴿٣١﴾... سورة النور

وہ عورتیں اپنی زینت  ظاہر نہ کریں مگر صرف اپنے شوہروں کے لیے اپنے باپ کے لیے زینت کے مقامات ۔

اس سے مراد سر ہار کی جگہ ،کنگن پہننے کی جگہ اپنے بازو ، قدوم اور بالیوں کی جگہ تو ان مقامات کو عورت اپنے محارم یا عورتوں کے سامنے ظاہر کر سکتی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

عورتوں کے مخصوص مسائل صفحہ:309

محدث فتویٰ

تبصرے