السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
ویب سائٹ پر دیئے گئے سوالات سے اندازہ ہوتاہے کہ سورۃ فاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی، تو جو نمازیں سورۃ فاتحہ کے بغیر پڑھی گئی ہوں، ان کا کیا حکم ہے؟ کیا ان کو دوہرانا پڑے گا؟ ازراہ کرم کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دیں۔ جزاکم اللہ خیرا الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!جی ہاں سورۃ الفاتحہ کے بغیر نماز نہیں ہوتی،کیونکہ یہ نماز کا رکن ہے۔نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
لیکن لا علمی میں سورہ فاتحہ کے بغیر پڑھی گئی نمازوں کا حکم ذرا مختلف ہے۔ آپ معذور ہیں اور امید ہے کہ اللہ تعالی آپ کی جہالت کی وجہ سے آپ کی ان نمازوں کا ضرور اجر دے گا۔ آپ نمازیں دہرانے کی بجائے اس غلطی پر اللہ سے معافی مانگیں اور دوبارہ ایسا نہ کریں۔ اب علم ہو جانے کے بعد آپ پر لازم ہے کہ ہر نماز کی ہر رکعت میں سورۃ الفاتحہ ضرور پڑھیں۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصوابفتاویٰ علمائے حدیثکتاب الصلاۃجلد 1 |