السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
حجاج بن یوسف کے بارے میں درست بات کیا ہے؟ کیا وہ کافر ہے؟(فتاوی المدینہ:14)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہم اگرچہ اس بات کے عینی گواہ ہیں کہ حجاج واقعی ظالم تھا لیکن ہمیں یہ معلوم نہیں کہ اس نے دین کی کسی معروف بات کا انکار کیا ہو تو صرف اس کے ظلم کی وجہ سے ہم اسے کافر قرار نہیں دے سکتے۔ اگرچہ اس نے بڑے بڑے نیک مسلمانوں کو شہید کیا تھا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب