سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(180) تواضع میں لائی ہوئی چیز کے بارے میں سوال کرنا

  • 21945
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-17
  • مشاہدات : 647

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جب میں کسی بھائی سے ملاقات کے لیے جاؤں تو کیا میرے لیے جائز ہے کہ میں اس سے پوچھوں اس تواضع میں لائی چیزوں کے حلت و حرمت کے بارے میں ؟(فتاوی الامارات:75)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر یہ کھانا کسی اسلامی ملک میں ہو تو غالب گمان یہی ہے کہ شرعی طور پر ذبح کیا ہوا گوشت ہے۔ تو پھر سوال کرنے کی حاجت نہیں ہے لیکن جب معاملہ اس کے برخلاف ہو یعنی جو آپ کا میزبان ہے وہ مسلمان ہے۔ لیکن کسی غیر مسلم ملک میں ہے۔ یہ بات بھی معروف ہے کہ وہاں جانور بہت کم ذبح کیے جاتے ہیں یا کسی ایسے مسلم ملک میں ہو کہ جہاں گوشت دوسرے ممالک سے درآمد کیا جا تا ہواور ہمیشہ اس گوشت کے بارے میں پوچھا جانا ہو کہ یہ ذبیحہ کا گوشت ہے یا جانور مارا گیا ہے۔ تو ان دونوں حالتوں میں مہمان کے لیے جائز ہے کہ پوچھ لے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

کھانے کی چیزوں کا بیان   صفحہ:259

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ