سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(179) درآمد شدہ گوشت کھانے کا حکم

  • 21944
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 873

سوال

(179) درآمد شدہ گوشت کھانے کا حکم

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

درآمد شدہ گوشت کھانے کا کیا حکم ہے؟(فتاوی المدینہ:63)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ گوشت یا تو ایسے جانوروں کا ہوگا کہ جن کو ذبح کیا گیا ہو گا۔ پھر یا تو اہل کتاب کے ذبیحہ کے مطابق ہوں گے یا شرعی طور پر ان کو ذبح کیا گیا ہوگا۔پھر یا تو اہل کتاب کے ذبیحہ کے مطابق ہوں گے یا شرعی طور پر ان کو ذبح کیا گیا ہوگا۔ تو یہ حلال ہیں اور اگر ان کو قتل کیا گیا ہو تو پھر حلال نہیں ہے۔جب ہمیں ایک چیز معلوم نہ ہوتو ہم کہیں گے۔"دع مایر یبك الی "کہ جو چیز آپ کو شک میں ڈالتی ہے اسے چھوڑ دو وہ کرو کہ جس میں شک نہ ہو۔اہل کتاب کے علاوہ کے ذبیحے ہمارے لیے حلال نہیں ہیں۔ یا پھر ایسے حیوانات کہ جنہیں ذبح کر کے گوشت نہیں کھایا جاتا تو وہ بھی حلال نہیں ہیں۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

کھانے کی چیزوں کا بیان   صفحہ:259

محدث فتویٰ

تبصرے