سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(168) کیا دعا کرنا واجب ہے؟

  • 21933
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 601

سوال

(168) کیا دعا کرنا واجب ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا دعا کرنا واجب ہے؟(فتاوی المدینہ :16)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مطلق دعاواجب ہے۔

یہاں بعض دعائیں بعض مناسبت کے لحاظ سے واجب ہیں جیسے چار چیزوں سے اللہ تعالیٰ کی پناہ پکڑنا۔ جہنم کے عذاب ،قبر کے عذاب زندگی اور موت کے فتنہ سے اور دجال کے فتنہ سے ۔ جس طرح کہ بخاری کی حدیث ہے۔ ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے مروی ہے۔۔

"إِذَا فَرَغَ أَحَدُكُمْ مِنَ التَّشَهُّدِ الآخِرِ  فَلْيَسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنْ أَرْبَعٍ"

کہ جب تم میں سے کوئی آخری تشہد سے فارغ ہو جائے تو اسے چاہیے کہ چار چیزوں سے پناہ مانے تو اس میں امر صریح ہے چار چیزوں سے پناہ پکڑنے کے بارے میں۔

اس لیے بعض سلف سے منقول ہے کہ وہ نماز دہرانے کا حکم دیا کرتے تھے کہ اگر کوئی شخص چار چیزوں سے پناہ نہ پکڑے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

ذکر اور دعا کا بیان صفحہ:254

محدث فتویٰ

تبصرے