السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
منیٰ میں رات گزارنا واجب ہے یا سنت مؤکدہ ہے؟(فتاوی المدینہ:89)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
ہمارے نزدیک راجح یہ ہے کہ منیٰ میں رات گزارنا واجب ہے کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے عذر والوں کے علاوہ کسی کو بھی منیٰ سے باہر رات گزارنے کی اجازت نہیں دی جس طرح کہ صرف حاجیوں کو پانی پلانے والے چرواہےوغیرہ کو اجازت دی تھی۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب