سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(111) داؤد﷤ کے روزے سے موافقت

  • 21876
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 783

سوال

(111) داؤد﷤ کے روزے سے موافقت

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حضرت داؤد  علیہ السلام  کے روزے کی موافقت کیسے ہوتی ہے کہ جبکہ حدیث میں اکیلے جمعہ اور اکیلے ہفتہ کے دن کےروزے کی کراہت مروی ہے۔(فتاوی الامارات:38)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب ایک نص عام ہو کہ بعض چیزوں کے مباح اور بعض کے استحباب کا معنی دے رہا ہو پھر دوسری کوئی خاص نص آئے اباحت اور استحباب کے منافی ہو تو اس کو اس میں سے مستثنیٰ کر لیں گے تو سب سے افضل روزہ  حضرت داؤد  علیہ السلام  کا ہے جیسا کہ حدیث میں ہے اور اکیلے جمعہ اور ہفتہ کے دن کے روزے کی منع مروی ہے تو اس شکل میں ’’صیام حضرت داؤد  علیہ السلام  والی نص عام ہے اور انہی والی نص خاص ہے۔ تو لہٰذا اس میں سے خاص کو عام مستثنیٰ کریں گے۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

روزوں کا بیان صفحہ:212

محدث فتویٰ

تبصرے