سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(67) مسواک کے استعمال کا کیا حکم ہے؟

  • 21832
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-27
  • مشاہدات : 832

سوال

(67) مسواک کے استعمال کا کیا حکم ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

مسواک کے استعمال  کا کیا حکم ہے؟اور کس ہاتھ کے ساتھ مسواک کی جائے؟(فتاویٰ  الامارات:166)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

مسواک سنت ہے۔اس پر ابھارنے کے لیے بہت ساری حدیثیں ہیں،ہاتھ سے مسواک کی جائے'اس بارے میں ہمارے پا کوئی خاص دلیل نہیں ہے۔بعض  علماء کہتے ہیں دائیں ہاتھ سے مسواک کرے اور بعض کہتے ہیں کہ بائیں ہاتھ سے مسواک کرنی چاہیے۔جو لوگ دائیں بائیں ہاتھ سے مسواک کرنے کے قائل ہیں ،وہ دائیں جانب والی احادیث سے استدلال کرتے ہیں اور جو بائیں ہاتھ کے قائل ہیں وہ کہتے ہیں کہ اس سے مراد صفائی تو اسے وہ لوگ استنجاء پرمحمول کرتے ہیں۔بہرحال جس کادل جس پر مطمئن ہو۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

طہارت کے مسائل صفحہ:164

محدث فتویٰ

تبصرے