سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(46) کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے بھول ناممکن ہے؟

  • 21811
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 808

سوال

(46) کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے بھول ناممکن ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا  رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم  سے بھول ناممکن ہے؟جیسا کہ حدیث میں آتا ہے کہ:

" إني لا أَنْسَى ولكن أُنَسَّى لأُشَرِّع "

’’خبردار!یقیناً میں نہیں بھولتا اور مجھے بھلادیا جاتا ہے'تاکہ میں شریعت کی وضاحت کروں۔‘‘


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

یہ روایت باطل ہے اس کی کوئی اصل بنیاد نہیں۔(الضعیفہ:101)

اس سے ظاہر تو یہ ہوتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم  بتقضائے بشریت نہیں بھولتے 'اللہ تعالیٰ آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کو شریعت سازی کرنے کے سبب بھلادیتاہے۔

جبکہ یہ بخاری ومسلم کی حضرت ابن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ  سے مروی مرفوع حدیث کے خلاف ہے کہ:

"إِنَّمَا أَنَا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ أَنْسَى كَمَا تَنْسَوْنَ ، فَإِذَا نَسِيتُ فَذَكِّرُونِي"

’’میں تو صرف ایک بشر ہوں جیسے تم  بھولتے ہو'اسی طرح میں بھی بھول جاتا ہوں'پس جب میں بھول جایاکروں تو مجھے یاد دلایا کرو۔‘‘

اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کے بھول پر بیان وتعلیم کے فوائد اور حکمتوں کا حصول اس کے منافی نہیں۔

اور بشری تقاضے کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم  سے بھول کر نفی کو اس حدیث سے ثابت کرنا'اوپر ذکر کردہ صحیح حدیث کے مخالف ومعارض ہونے کی وجہ سے باطل ہے ۔(نظم الفرائد:1/163)

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

غیب کے مسائل صفحہ:142

محدث فتویٰ

تبصرے