سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(42) معراج و اسراء كا واقعہ

  • 21807
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 1346

سوال

(42) معراج و اسراء كا واقعہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا معراج واسراء کا واقعہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کے ساتھ بیداری میں پیش آیا یا خواب میں؟(فتاویٰ الامارات:46)


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اسراء ومعراج بیداری کی صورت میں ہوا ہے۔اگرچہ اس حوالے سے کچھ مرجوح اقوال ملتے ہیں کہ جن سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ یا تو خواب میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کو معراج کروایا گیا یا بیداری اور خواب کی درمیانی شکل تھی۔بلاشبہ صحیح بات یہ ہے کہ یہ واقعہ بیداری کی صورت میں پیش آیا ہے۔کیونکہ اگر یہ واقعہ خواب کا ہوتا تو یہ کوئی معجزہ نہ ہوتا بلکہ بعض کمزور ایمان والے لوگ دین میں شک کرنے لگ جاتے اورمشرکین کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کا مذاق اڑانے کا موقعہ نہ ملتا۔

 ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

فتاویٰ البانیہ

غیب کے مسائل صفحہ:135

محدث فتویٰ

تبصرے