السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا کھانا کھانے کے بعد پانی پینا سنت ہے یا نہیں؟ الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤالوعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!پانی انسانی زندگی کا خلاصہ ہے،اللہ نے انسان کو ماء دافق سے پیدا کیا ہے، اس کے بغیر انسان زندہ نہیں رہ سکتا۔ جب بھی ضرورت محسوس ہو آدمی پانی پی سکتا ہے۔ شرعی طور پراس کی کوئی ممانعت نہیں ہے۔ کھانا کھانے کے بعد پانی پینا سنت ہے، اس حوالے سے کوئی روایت میرے علم میں نہیں آئی۔ یہ آپ کی ضرورت پر منحصر ہے،اگر آپ ضرورت محسوس کرتے ہیں تو پانی پی لیں اور اگر ضرورت محسوس نہیں کرتے تو نہ پیئیں۔اور کھانا کھانے کے فورا بعد پانی پینا طبی اعتبار سے نقصان دہ ہے۔ کیونکہ اس سے نظام انہضام میں خرابی پیدا ہو جانے کا خطرہ پیدا ہو جاتا ہے۔ هذا ما عندي والله اعلم بالصوابفتاویٰ علمائے حدیثکتاب الصلاۃجلد 1 |