السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا شرعی تعلیمات حاصل کرنے والے طالب علم پر لازم ہے کہ عربی زبان سیکھے اور عربی میں بات کرے؟(فتاویٰ:"الامارات:56)
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
عربی زبان سیکھنا اس طالب علم پر واجب ہے کیونکہ علماء ایک قاعدہ بیان کرتے ہیں:
"ما لا يتم الواجب إلا به فهو واجب"
واجب جس چیز کے ذریعہ پورا ہوسکتا ہوتو اس ذریعہ کا حکم بھی وجوب کاہے۔طالب علم کے لیے ممکن نہیں کہ عربی زبان سیکھے بغیر قرآن وحدیث کو سمجھ سکے۔باقی رہا عربی زبان میں تکلم کرنا تو یہ مستحب ہے کیونکہ اس کو واجب کرنے والی کوئی شرعی دلیل نہیں ہے۔
ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب