سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(72) اللہ کی خاطر روزہ رکھنا

  • 21760
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-19
  • مشاہدات : 766

سوال

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں نے ایک دن اللہ کی خاطر روزہ رکھا مگر بھول کر صبح کے وقت کچھ کھا پی لیا لیکن یاد آنے پر میں نے روزہ کو مکمل کر لیا۔ کیا میرے ذمے کوئی گناہ ہے اور مجھے کیا کرنا چاہیے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص روزے کی حالت میں بھول کر کھا پی لے تو اس کو اپنا روزہ مکمل کرنا چاہیے۔ کیونکہ اس کو اللہ ہی نے کھلایا اور پلایا ہے جیسا کہ حدیث پاک میں وارد ہوا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے خطا اور بھول جانے کو معاف فرما دیا اور مواخذہ صرف اسی صورت میں ہو گا جب کہ جان بوجھ کر کھایا پیا جائے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:130

محدث فتویٰ

ماخذ:مستند کتب فتاویٰ