سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(66) ماہواری روکنے کے لیے رمضان گولیاں کھانا

  • 21754
  • تاریخ اشاعت : 2024-10-25
  • مشاہدات : 1126

سوال

(66) ماہواری روکنے کے لیے رمضان گولیاں کھانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا میرے لئے جائز ہے کہ میں رمضان المبارک کے آخری حصے میں ماہواری کو روکنے والی گولیاں کھا لوں تاکہ میں باقی دنوں کے روزے بھی مکمل کر سکوں۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اگر نیت نیک عمل کرنے کی ہو تو حیض کو روکنے والی دوا کھا لینا جائز ہے۔ اگر آپ نے یہ ارادہ کیا کہ آپ وقت مقررہ پر روزے رکھ سکیں اور نماز باجماعت ادا کر سکیں۔ جیسا کہ نماز تراویح وغیرہ اور یہ کہ فضیلت کے ایام میں زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن مجید کر سکیں تو اس ارادے سے یہ گولیاں کھا لینے میں کوئی حرج نہیں اور اگر آپ کا ارادہ صرف یہ ہو کہ میں روزے مکمل کر لوں تاکہ میرے ذمے روزوں کا کوئی قرض باقی نہ رہے تو میں اس کو اچھا نہیں سمجھتا گو کہ روزوں کا فرض بہرحال ادا ہو جائے گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:124

محدث فتویٰ

تبصرے