سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(49) روزے کی حالت میں خون کا عطیہ دینا

  • 21737
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 1473

سوال

(49) روزے کی حالت میں خون کا عطیہ دینا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کیا رمضان المبارک کے روزے کی حالت میں خون کا عطیہ دینا درست ہے، یا اس سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب کوئی شخص خون کا عطیہ دے اور اس کے جسم کا کافی سارا خون نکالا جائے تو اس عمل سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے۔ اور اس کو پچھنے لگانے پر قیاس کیا جائے گا یہ کہ خون کی نالیوں سے کافی خون کسی مریض کو بچانے یا ناگہانی صورتوں کے لئے محفوظ کرنے کی خاطر نکالا جائے تاہم اگر قلیل مقدار میں خون نکالا جائے تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا جیسا کہ لیبارٹریوں میں تجزیہ اور ٹسٹ وغیرہ کے لئے سرنج کے ذریعے خون کی کچھ مقدار نکالی جاتی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:108

محدث فتویٰ

تبصرے