سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(44) کئی سال پہلے چھوڑے روزوں کی قضائی

  • 21732
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 1055

سوال

(44) کئی سال پہلے چھوڑے روزوں کی قضائی

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میں ایک سترہ سالہ لڑکی ہوں اور میرا سوال یہ ہے کہ میں نے اپنی جوانی کے دو ابتدائی سالوں کے دوران رمضان المبارک کے جو روزے عذر کی بنا پر چھوڑے تھے ان کی قضا ابھی تک نہیں کر سکی، تو اب مجھے کیا کرنا چاہیے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

آپ پر چھوڑے ہوئے روزوں کی قضا لازم ہے اور ضروری ہے کہ جلد از جلد آپ قضا کریں چاہے وقفے وقفے سے کریں اور ہر روزے کے ساتھ کفارہ ادا کرنا بھی ضروری ہے جو کہ ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہے اور علماء کی اکثریت کی رائے کے مطابق یہ کفارہ اس لیے ضروری ہے کہ قضا میں ایک سال سے زیادہ کی تاخیر کی گئی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:102

محدث فتویٰ

تبصرے