سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(43) مسافر کا حالتِ روزہ میں جماع کرنے کا کفارہ

  • 21731
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-24
  • مشاہدات : 882

سوال

(43) مسافر کا حالتِ روزہ میں جماع کرنے کا کفارہ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص جو حالت سفر میں تھا اور اس کو سفر کی وجہ سے روزہ چھوڑ دینے کی رخصت حاصل تھی مگر اس نے اپنی روزہ دار بیوی سے جماع کر لیا تو کیا اس شخص پر اس فعل کا کوئی کفارہ ہو گا اور عورت کے اس گناہ کا کفارہ کس طرح ادا ہو گا باوجود اس کے کہ اس کو خاوند کی طرف سے اس فعل کے لئے مجبور کیا گیا تھا۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

میری رائے میں اس شخص پر کوئی کفارہ نہیں کیونکہ جب وہ حالت سفر میں تھا تو اس کے لئے روزہ چھوڑ دینا جائز تھا پس جب اس کے لئے دن کے وقت کھانا جائز تھا تو بیوی کے ساتھ جماع بھی جائز تھا اور اگر عورت روزہ دار تھی تو اس کے لئے بھی حالت سفر میں روزہ کھول لینا جائز تھا۔ خصوصا اس حال میں جب کہ وہ شوہر کی طرف سے مجبور کر دی گئی تو اس اعتبار سے اس پر بھی کوئی گناہ یا کفارہ نہیں ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:101

محدث فتویٰ

تبصرے