سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(38) روزے کی نیت ضروری ہے؟

  • 21726
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 855

سوال

(38) روزے کی نیت ضروری ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

اس حدیث کا کیا مطلب ہے کہ اس شخص کا کوئی روزہ نہیں جو رات کو روزہ کی نیت کر کے نہ سوئے۔


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

نیت برائے روزہ، دل کے ارادے کا نام ہے اور یہ ہر اس مسلمان کے لئے لازم ہے جو یہ جانتا ہے کہ اللہ تعالیٰ نے رمضان المبارک کے روزے اس پر فرض کئے ہیں تو رات کو روزے کی نیت کر لینا اس کے لئے اس فرض کو جان لینے اور اس کی پابندی کرنے کے لئے کافی ہے اور اس نیت کے ذریعے وہ اپنے نفس کو یہ بات بتلاتا ہے کہ تجھے کل کا روزہ رکھنا ہے بشرطیکہ کوئی عذر شرعی اس میں حائل نہ ہو جائے اور اس نیت کے ذریعے وہ سحری کھانے کے لئے بھی تیار ہو جاتا ہے اور اس بات کی کوئی ضرورت نہیں کہ روزے یا کسی بھی دوسری عبادت کی نیت کے لئے کچھ الفاظ ادا کئے جائیں کیونکہ نیت کا اصل مقام دل ہے اور اس نیت کو دن بھر بھی قائم رکھنا ضروری ہے، کہ روزہ دار نہ تو اپنے روزے کو مقررہ وقت سے پہلے افطار کرے گا اور نہ ہی اس روزے کو توڑے گا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:95

محدث فتویٰ

تبصرے