سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(26) رمضان کے روزوں کی قضائی سے پہلے فوت ہو جانا

  • 21714
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-26
  • مشاہدات : 886

سوال

(26) رمضان کے روزوں کی قضائی سے پہلے فوت ہو جانا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

میرے والد نے 21 رمضان کو روزہ چھوڑ دیا تھا جب کہ وہ مریض تھے اور نو شوال کو اسپتال میں وفات پا گئے تو ان کے رہ جانے والے روزوں کے بارے میں شریعت کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جب کوئی شخص ایسے مرض میں مبتلا ہو جس سے شفا کی امید نہ ہو تو ایسے مریض کی طرف سے ہر دن کے روزہ کے عوض ایک مسکین کو کھانا کھلایا جائے گا لیکن اگر مرض ایسا ہو جس سے شفا کی امید تو ہو مگر رمضان گزرنے کے بعد مرض میں اضافہ ہو جائے یہاں تک کہ مریض فوت ہو جائے جیسا کہ آپ کے خط سے ظاہر ہوتا ہے تو ایسی حالت میں اس کے ذمے کوئی چیز نہیں ہےے اس لئے کہ متوفی پر قضا واجب تھی مگر وہ اس کا موقع نہ پا سکا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

فتاویٰ الصیام

صفحہ:78

محدث فتویٰ

تبصرے