سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(140) ذی القعدة میں عمرہ کرنا

  • 21645
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 942

سوال

(140) ذی القعدة میں عمرہ کرنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

ایک شخص نے حج کے مہینوں میں مثلاً ذی العقدہ  میں عمرہ کیا پھر مدینہ منورہ چلا گیا اور وہاں حج ٹھہرا رہا ، تو کیا اس کے اوپر حج تمتع واجب ہوگا، یا تینوں صورتوں کے درمیان اسے اختیار ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

اس پر حج تمتع واجب نہ ہو گا، اگر چاہے گا تو دوسرا عمرہ کرے گا اور متمتع ہو جائے گا، ان لوگوں کے قول کے مطابق جو یہ کہتے ہیں کہ سفر کی وجہ سے تمتع منقطع ہو جا تا ہے، نئے عمرہ کے بعد بہر حال وہ متمتع ہو جائے گا،اور قربانی واجب ہو جائے گی، اور اگر چاہے گا تو صرف حج کی نیت کرے گا، اس صورت میں اختلاف ہے کہ وہ قربانی کرے گا یا نہیں؟ صحیح یہی ہے کہ وہ قربانی کرے گا، اس لیے کہ مدینہ منورہ چلے جانےسے تمتع کا حکم منقطع نہیں ہو جاتا، سب سے صحیح قول یہی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:232

محدث فتویٰ

تبصرے