سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(136) روزے کی حالت میں قے آنا

  • 21641
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 811

سوال

(136) روزے کی حالت میں قے آنا

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

روزہ کی حالت میں کسی کو خود بخود قے ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟وہ اس روزہ کی قضا کرے یا نہ کرے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

روزہ کی حالت میں خود بخود قے ہوجانے سے روزہ کی قضا نہیں، لیکن اگر کسی نے عمداً قے کیا ہے تو اسے اس روزہ کی قضا کرنی ہوگی،کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے:

’’جسے خود بخود قے ہوجائے اس پر قضا نہیں،اور جس نے عمداً قے کی اس پر قضا ہے۔‘‘

اس حدیث کو امام احمد  رحمۃ اللہ علیہ نیز اصحاب سنن اربعہ، ابوداود،نسائی، ترمذی، اور ابن ماجہ) نے ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے طریق سے صحیح سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:216

محدث فتویٰ

تبصرے