السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
روزہ دار کے لیے بوقت ضرورت پائخانہ کے راستہ سے حقنہ لگوانا کیسا ہے؟
وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
مریض اگر ضرورت مند ہے تو علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق مذکورہ حقنہ لگوانے میں کوئی حرج نہیں ،شیخ الاسلام امام ابن تیمیہ رحمۃ اللہ علیہ نیز دیگر بہت سے اہل علم کا یہی مسلک ہے،کیونکہ حقنہ لگوانا کھانے پینے سے مشابہت نہیں رکھتا۔
ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب