سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(132) یہ سمجھ کر کہ غروب آفتاب ہو چکا روزہ افطار کرنا مگر ابھی ٹائم باقی ہو؟

  • 21637
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 743

سوال

(132) یہ سمجھ کر کہ غروب آفتاب ہو چکا روزہ افطار کرنا مگر ابھی ٹائم باقی ہو؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

کسی روزہ دار نے یہ سمجھ کر کہ آفتاب غروب ہوچکا،یا یہ سمجھ کر کہ ابھی صبح صادق نہیں طلوع ہوئی ہے،کچھ کھاپی لیا،یا بیوی سے جماع کرلیا تو اس کا کیا جواب ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

صحیح بات یہ ہے کہ روزہ کے سلسلہ میں احتیاط برتتے ہوئے اور تساہل کا سد باب کرنے کے لیے ایسے شخص کو اس روزہ کی قضا کرنی ہوگی اوربیوی سے جماع کرنے کی صورت میں جمہور اہل علم کے نزدیک ظہار کا کفارہ بھی دینا ہوگا۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:213

محدث فتویٰ

تبصرے