سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(130) حائضہ پاک ہونے کے بعد روزہ رکھے

  • 21635
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 797

سوال

(130) حائضہ پاک ہونے کے بعد روزہ رکھے

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

حائضہ عورت اگر رمضان کے مہینہ میں دن میں پاک ہوجائے تو اس کا کیا حکم ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق اس عورت کو بقیہ دن کھانے پینے اور دیگر مفطرات سے رک جانا ہوگا،کیونکہ روزہ نہ رکھنے کا جو شرعی عذرتھا وہ زائل ہوچکا ہے،اور اسے اس دن کے روزہ کی قضا بھی کرنی ہوگی، یہ مسئلہ اسی طرح ہے کہ اگر دن میں رمضان کے چاند کی رویت ثابت ہوجائے تو جمہور اہل علم کے نزدیک مسلمان اس دن کھانے پینے اور دیگر مفطرات سے رک جائیں گے اور بعد میں اس دن کے روزہ کی قضا کریں گے، اور اسی طرح مسافر اگر دن میں سفر سے وطن واپس آجائے تو علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق وہ بقیہ دن کھانے پینے اور دیگر مفطرات سے رک جائے گا، کیونکہ سفر کا حکم اب ختم ہوچکا،لیکن بعد میں اسے اس دن کی قضا کرنی ہوگی۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:212

محدث فتویٰ

تبصرے