سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(121) روزوں کی قضا

  • 21626
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 959

سوال

(121) روزوں کی قضا
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

جس شخص کے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضا ہو اس کے لیے نفلی روزے مثلاً شوال کے چھ روزے عشرہ ذی الحجہ کے روزے اور عاشوراء کا روزہ رکھنا کیسا ہے؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جس کے ذمہ رمضان کے روزوں کی قضا ہو علماء کے صحیح ترین قول کے مطابق نفلی روزوں سے پہلے اس پر رمضان کے روزوں کی قضا واجب ہے کیونکہ فرائض نوافل سے اہم ہیں۔

ھذا ما عندی والله اعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:203

محدث فتویٰ

تبصرے