سرچ انجن کی نوعیت:

تلاش کی نوعیت:

تلاش کی جگہ:

(119) وہ لوگ جن کو روزہ چھوڑنے اجازت ہے؟

  • 21624
  • تاریخ اشاعت : 2024-05-25
  • مشاہدات : 790

سوال

(119) وہ لوگ جن کو روزہ چھوڑنے اجازت ہے؟

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته

وہ لوگ جن کے لیے روزہ نہ رکھنے کی اجازت ہے مثلاً عمر رسیدہ مرد و عورت اور ایسا مریض جس کے شفا یا ب ہونے کی امید نہ ہو۔ ایسے لوگوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا روزہ نہ رکھنے کے عوض انہیں فدیہ دینا ہو گا؟


الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة الله وبرکاته!

الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

جو شخص بڑھاپے کی وجہ سے یا کسی ایسی بیماری کی وجہ سے جس شفایاب ہونے کی امیدنہ ہو، روزہ رکھنے پر قادر نہ ہواسے ہر دن کے بدلے بصورت استطاعت ایک مسکین کو کھانا کھلانا ہو گا جیسا کہ صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین کی ایک جماعت جن میں ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ہیں۔ کا فتوی ہے۔

 ھذا ما عندي والله أعلم بالصواب

ارکانِ اسلام سے متعلق اہم فتاویٰ

صفحہ:201

محدث فتویٰ

تبصرے